#64883
ذوالفقار (Tholfiqaar Ansary)
جیسے بھائیو کا کہنا ہے کہ ، کتاب غیبت النعماني کے پاورقی میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ اس حدیث جیسا ایک اور حدیث ہے کہ جس میں یہ کہا گیا ہے کہ " قائم تب تک ظہور نہ کریں گے جب تک 12 آدمی نہ اٹھ کھڑے ہوں اور یہ دعوٰی کریں کہ انھوں نے اسے دیکھا ، تو وہ ( مطلب قائم ) انھیں جھٹلائے گا "۔ اس کوشش سے کہ وہ ثابت کرے کہ یہ 12 ادمی جھوٹے ہیں ۔ اور اس کا آسان سا جواب یہ ہے :

بھائی یہ دو نقطے ذرا غور سے پڑھیں ۔ اول : اہم بات یہ ہے کہ ہمارے پاس مبینہ طور پر ایک حدیث دو مختلف صورتوں میں موجود ہے ، 1) ایک کا صورتحال یہ ہے کہ لوگ ان 12 کو جھٹلائیں گے ، 2) اور دوسرے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ قائم ان 12 کو جھٹلائے گا ۔ جب اپ نے فیصلہ کر لیا کہ دوسری حدیث صحیح ہے ، تو پہلی حدیث صحیح کیوں نہیں ہوسکتی ؟ کیسے فیصلہ کریں کہ کونسی صحیح ہے ؟ ویسے ، علاء السالم نے صحیح حدیث کا انتخاب امام علیہ السلام کی کتاب " مع عبد الصالح " کے پاورقی میں صفحہ 29 اور 30 پر کیا ہے ۔ تو اگر امام علیہ السلام کی کتاب میں پہلی حدیث کا ذکر کیا ہے تو یہ واضح ہے کہ کونسی حدیث سچ ہے ۔ اس کتاب ( مع عبد الصالح ) سے لفظ بہ لفظ تحریر مندرجہ ذیل ہے : " اور ایک دلیل موجود ہے کہ امام مہدی علیہ السلام کہ ظہور سے پہلے کچھ لوگ ہونگے کہ جو ان کو دیکھتے ہیں اور لوگ انھیں جھٹلائیں گے ، ابو عبد اللہ علیہ السلام نے فرمایا : ( قائم تب تک ظاہر نہ ہونگے کہ جب 12 آدمی سامنے آئے اور کہے کہ ان سب نے قائم کو دیکھا مگر لوگ انھیں جھٹلائیں گے ) - غیبت النعمانی صفحہ 285 ۔ "
کیا تم یہ دعوٰی نہیں کرتے کہ علاء السالم امام کے کتاب میں امام کے اجازت کے بغیر کچھ شایع نہیں کرتا ؟ یا تو پھر تم یہ قبول کر رہے ہو کہ وہ امام کے بجائے خود سے امام کے کتاب میں جو چاہے شامل کرتا ہے ، اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ اور کیا کیا غلطیاں کرتے ہیں وہ لوگ ! تو دونوں میں سے ایک بات قبول کر لو ؛ یا تو یہ قبول کر لو کہ علاء السالم امام کی اجازت کے بغیر امام کے کتابوں میں نہیں لکھتا ، یا تو تم کہو کہ وہ غلطیاں کرسکتا ہے امام کے کتب میں اور اس صورت میں تم ہماری قول پر متفق ہوجاتے ہو کہ مکتب والوں نے امام علیہ السلام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔ اگرچہ ہم یہ مان لیں کہ علاء السالم نے یہ غلطی کی - کہ جیسے تم کہتے ہو - اور غلطی سے غلط والی حدیث نقل کر لی۔ پر کیا امام معصوم نہیں ، جو کہ جانتے ہوئے کہ یہ حدیث " غلط " ہے اور لوگوں کو مستقبل میں کیا گمراہ کر سکتا ہے ، علاء السالم سے رابطہ کیوں نہیں کیا کہ " تم نے ایک خطرناک حدیث کا انتخاب کیا ہے ، اسے ہٹا دیں کیونکہ میں امام ہوں اور یہ جانتا ہوں کہ یہ والا حدیث مستقبل میں لوگوں کو گمراہ کرسکتا ہے"۔ ؟ کیا علاء السالم یہ دعوٰی نہیں کرتا کہ امام علیہ السلام اس کی ساری کتابوں کا معائنہ کرتا ہے اور وہ مسلسل رابطے میں ہے امام علیہ السلام کے ساتھ ؟! تو تم ان دو اختیارات کے درمیان پھنس چکے ہو : 1) یا تو یہ مان لو کہ علاء السالم نے جس حدیث کا اختیار امام کے کتاب میں کیا ہے وہ سچا ہے { کہ جس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ " قائم تب تک ظاہر نہ ہونگے کہ جب 12 آدمی سامنے آئے اور کہیں کہ ان سب نے قائم کو دیکھا مگر لوگ انھیں جھٹلائیں گے" } ۔ 2) یا یہ کہو کہ علاء السالم نے غلط حدیث کا اختیار کیا ہے کہ جس صورت میں تم یہ قبول کرتے ہو کہ وہ خطرناک غلطیاں کرتا ہے امام کے کتب میں اور اس کا امام کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ، بلکہ جس امام کی وہ پیروی کرتا ہے اس کو علم نہیں ! اور درحقیقت اصل امام احمد الحسن ایسی خطا سے بعید ہیں ۔

ہاں ! میرے ذہن میں کئی سوالات تھے ، لیکن اس کو کسی وجہ سے " غیب پر ایمان لانا " کہتے ہیں ۔ دعوے جو میں نے سنے مجھے قابل فہم لگے ، اور پھر میں نے خود سے ایک سوال پوچھا : اگر وہ صحیح نکلے تو ؟ پھر مجھے یاد آیا کہ امام احمد الحسن علیہ السلام کہتے ہیں : " غیب کے بارے میں جاننے کا سب سے مختصر راستہ غیب ہی ہے " ۔ اب یا تو تم تین دن روزے رکھ کر اللہ سے مانگو بحق فاطمہ زاھرہ سلام اللہ علیہ ، کہ اللہ تمہیں ایک نشانی دکھائے ، یا تو خواب کے صورت میں یہ تو اللہ سبحان و تعالٰی کے باقی غیب کی نشانیوں میں سے کہ جس طرح امام احمد الحسن علیہ السلام نے پہلے ہدایت کی تھی ۔ یا تو تم استخارہ کرسکتے ہو کہ جس کے بارے میں بھی امام احمد الحسن علیہ السلام نے ہدایت کی تھی اور " انصاری شیوخ " بھی تو اس کی تاکید کیا کرتے تھے کہ الجھنوں کے معاملات میں استخارہ کریں ۔ اور مندرجہ ذیل لنک ثابت کرے گا کہ استخارہ ناقابل تردید دلیل ہے ۔
http://black-banners.com/forum/viewtopic.php?f=1&t=15
A- Nom nouveau du Mahdi.

Salam, Après le Rappel. A-19. Nous avions d[…]

Ha- Houmaza, Calomniateurs.

Salam, Des calomniateurs. Ha-1. Al-Houmazah[…]

L- La Mère des Cités.

Salam, La Montagne des Montagnes. L-6. Il e[…]